مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث چین کا مجوزہ دورہ موخر ہو سکتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن۔16مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ان کا چین کا مجوزہ دورہ موخر ہو سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہم دورہ چین کو موخر کر سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دورہ کتنے عرصے کے لیےموخر ہو سکتا ہے۔ رائٹرز …

واشنگٹن۔16مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ان کا چین کا مجوزہ دورہ موخر ہو سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہم دورہ چین کو موخر کر سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دورہ کتنے عرصے کے لیےموخر ہو سکتا ہے۔ رائٹرز نے اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر 31 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان چین کا دورہ کرنے والے تھے۔

امریکی صدر نے چین پر زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھولنے کی امریکی کوششوں میں شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چین کو بھی مدد کرنی چاہیے کیونکہ چین کو 90 فیصد تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سربراہی اجلاس تک انتظار کرنے میں بہت دیر ہو جائے گی۔ ■

مزید خبریں