مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعہ عالمی سپلائی چین کے لیے خطرہ،اس سے بچنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے ،نیوزی لینڈ

ویلنگٹن۔17مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعہ عالمی سپلائی چین کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے جس سے بچنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے ۔شنہوا کے مطابق یہ بات نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ٹوڈ میک کلی نے فیوچر آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ( ایف آئی ٹی )پارٹنرشپ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا …

ویلنگٹن۔17مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعہ عالمی سپلائی چین کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے جس سے بچنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے ۔شنہوا کے مطابق یہ بات نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ٹوڈ میک کلی نے فیوچر آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ( ایف آئی ٹی )پارٹنرشپ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کو کھلی اور مضبوط سپلائی چین برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

ٹوڈ میک کلی نے کہا کہ شراکت دار ممالک کو سپلائی چین میں کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں فوری معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ ردعمل یقینی بنانا چاہیے تاکہ ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل متاثر نہ ہو۔انہوں نے خبردار کیا کہ بڑے پیمانے پر برآمدی پابندیاں یا ذخیرہ اندوزی جیسے اقدامات معاشی اثرات کو مزید خراب کر سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ فضائی اور سمندری راستوں سمیت تجارتی سرگرمیاں کھلی رکھی جائیں۔واضح رہے کہ فیوچر آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پارٹنرشپ ستمبر 2025 میں 16 چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی ممالک کے ساتھ قائم کی گئی تھی، اس تنظیم کا آئندہ وزارتی اجلاس جولائی 2026 میں آکلینڈ میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں