بیجنگ ۔19مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ شام کے حالات پر بات کرتے وقت خطے کی مجموعی صورتحال کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ چینی خبر رساں اداے سی جی ٹی این کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پورا مشرقِ …
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو خطرناک کھائی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، چینی مندوب

مزید خبریں
بیجنگ ۔19مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ شام کے حالات پر بات کرتے وقت خطے کی مجموعی صورتحال کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
چینی خبر رساں اداے سی جی ٹی این کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پورا مشرقِ وسطیٰ ایک خطرناک کھائی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے جس پر چین کو شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کا طویل ہونا مقامی عوام کے لیے مزید مشکلات اور مصائب کا باعث بنے گا اور خطے اور عالمی معیشت پر اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
چینی مندوب نے کہا کہ چین فوری طور پر جنگ بندی، جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور جلد از جلد مذاکرات کی راہ پر واپس آنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ چین امن کے حصول کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔








