مشرقی انڈونیشیا ،28 مسافر وں پر مشتمل کشتی لاپتہ ہوگئی

107
Eastern Indonesia
Eastern Indonesia

جکارتا ۔21دسمبر (اے پی پی):مشرقی انڈونیشیا کے صوبے مغربی سولاویسی میں مسافر کشتی لاپتہ ہوگئی،کشتی پر کم از کم 28 افراد سوار تھے۔اے ایف پی کے مطابق ایک انڈونیشی اہلکار نے جمعرات کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ امدادی کارکن اس کشتی کی تلاش کر رہے تھے جس میں کم از کم 28 افراد سوار تھے ،کشتی بدھ کے روز سے مشرقی انڈونیشیا کے صوبے مغربی سولاویسی میں ماموجو ایجنسی کے ساحل سے لاپتہ ہے۔

انڈونیشی ادارے ماموجو سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) کے سربراہ محمد رجال نے بتایا کہ شادی کے 28 مہمانوں کو لے جانے والی کشتی سے امبو جزیرے کے پانی میں داخلہ کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔ کشتی مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب امبو جزیرے سے روانہ ہوئی تھی اور اس کی شام 4 بجے ماموجو کے پورٹ سمارے کے مقام پر پہنچنا تھا۔یاد رہے کہ انڈونیشیا جو کہ تقریباً 17,000 جزیروں پر مشتمل ملک ہے میں حفاظت کے کمزور معیارات کی وجہ سے کی وجہ سے سمندری حادثات عام ہیں ۔