مشرقی حلب پر حملہ جائز تھا، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شامی صدر

دمشق ۔ 9 جنوری (اے پی پی) شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ دمشق حکومت ہر موضوع پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بشارالاسد نے یہ بات فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جسے شامی میڈیا نے بھی نشر کیا۔ شامی صدر نے قزاقستان میں مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں …

دمشق ۔ 9 جنوری (اے پی پی) شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ دمشق حکومت ہر موضوع پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بشارالاسد نے یہ بات فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جسے شامی میڈیا نے بھی نشر کیا۔ شامی صدر نے قزاقستان میں مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اپوزیشن کی نمائندگی کون کرے گا اور نہ ہی مذاکرات کی کوئی تاریخ طے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں تاہم ان کی پوزیشن کا تعلق ملکی آئین سے ہے اور اس کے لیے آئین پر بھی بات کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی آئینی معاملے کا حل عوامی ریفرنڈم کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے اور صدر کا چناو شامی عوام کے ہاتھوں میں ہے۔

Leave a Reply