مشرق وسطیٰ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جا سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایکس پر ایلون مسک سے گفتگو

137

نیویارک ۔13اگست (اے پی پی):امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔رائٹرزکے مطابق منگل کے روز ایکس پلیٹ فارم پر ایلون مسک کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو غزہ جنگ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی جسے روکنا نا ممکن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل توقع کر رہا ہے کہ آج رات یا کل اس پر سینکڑوں یا شاید ہزاروں میزائلوں سے حملہ کر دیا جائے گا۔ اگر بے حساب میزائل داغ دیئے جائیں تو آئرن ڈوم نظام کو غرق کیا جا سکتا ہے اوراسرائیل اپنا دفاع نہیں کر سکے گا۔