مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سوشل میڈیا پراس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سوشل میڈیا پراس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مشرق وسطیٰ سے پاکستانیوں کی بے دخلی کے ایشو پر سوال کے جواب میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پاکستانیوں کی بے دخلی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وزارت خارجہ امور کے پاس کوئی ایسا ڈیٹا یا کوئی اطلاعات نہیں ہیں جس سے ظاہر ہو کہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہو،اس بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 

مزید خبریں