مشرق وسطی میں مسافروں کی آمد ورفت میں تین ماہ کے دوران 31.4 فیصد اضافہ

83

مونٹریال ۔5ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹانے بتایا کہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مشرق وسطی میں مسافروں کی آمد ورفت میں 31.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطی مسافروں کی تعداد کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں سرفہرست ہے۔ایاٹانے کہا کہ سال کی د وسری سہ ماہی کے دوران مشرق وسطی کی فضائی کمپنیوں میں کارگو سروس گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.1 فیصد کم ہوئی ہے ۔

ایاٹا کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران مشرق وسطی کی فضائی کمپنیاں مجموعی طور پر 90 نئے طیارے حاصل کریں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں 2019 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سفری سرگرمیوں میں 17.2 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے جوغیر معمولی ہے۔