اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس و کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو کشمیری قوم کو جوڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، کشمیریوں کی آواز بننا صدقہ جاری ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں نے متحد ہو کر کشمیر کو آزادی دلوانی ہے، بھارت میں بھی مودی اقدامات کی مخالفت ہو رہی ہے۔ وہ …
مشعال ملک کامتحدہ آزادی فورم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس و کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو کشمیری قوم کو جوڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، کشمیریوں کی آواز بننا صدقہ جاری ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں نے متحد ہو کر کشمیر کو آزادی دلوانی ہے، بھارت میں بھی مودی اقدامات کی مخالفت ہو رہی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں متحدہ آزادی فورم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ ریلی کا آغاز کنونشن سنٹر سے ہوا اور اقوام متحدہ کے مبصر مشن گروپ کے باہر اختتام پذیر ہوا۔ ریلی کے شرکاءمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت بھی جمع کرائی جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلایا جائے، عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔







