اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم منیر کی تقرری پاکستان اور کشمیر کے لیے خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں …
مشعال ملک کی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم منیر کی تقرری پاکستان اور کشمیر کے لیے خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا، عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، مشال ملک نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئےامید ظاہر کی کہ بری، بحری، فضائی افواج کا رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔مشعال ملک نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی توقعات مشعال ملک کشمیری عوام پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔








