مشکل حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شدید بارشوں سے ملک میں بھر خصوصاً کراچی کے عوام کی مشکلات سے حکومت مکمل آگاہ ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شدید بارشوں سے ملک میں بھر خصوصاً کراچی کے عوام کی مشکلات سے حکومت مکمل آگاہ ہے، کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے جلد منصوبہ کا اعلان کریں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شدید بارشوں سے ملک میں بھر خصوصاً کراچی کے عوام کی مشکلات سے حکومت مکمل آگاہ ہے، کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے جلد منصوبہ کا اعلان کریں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے اور گورنر سے مسلسل رابطے میں ہوں، سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں، متاثرین کو کھانا، چھت اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کی بحالی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے جلد منصوبہ کا اعلان کریں گے جس میں نالوں کی صفائی، سیوریج سسٹم لگانے اور فراہمی آب کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔