مشکل حالات کے باوجود حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

68

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کویہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال میں 1600سے زائد اشیاء پر ڈیوٹی کو ختم کیا گیا، کاروباری لاگت کو کم کرنے کیلئے کئی اقداما ت کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال میں 200ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی کو کم کیا جا رہا ہے، 166ٹیرف لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی گئی ہے ، امپورٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کیا جا رہا ہے، تعمیرات کے شعبے کیلئے ٹیکسوں کو نصف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوائنٹ آف سیل نظام پر ٹیکس کی شرح کو کم کیا ہے اس سے تاجروں کو اس نظام کے تحت لانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔