15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںمشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام ترکیہ کے...

مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام ترکیہ کے اپنے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عوام سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات دینے کی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کےعوام ترکیہ کے اپنے بہنوں اور بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مخیر حضرات، اداروں اور عوام سے ترکیہ کے لئے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے "پی ایم ریلیف فنڈ فار ترکیہ ارتھ کوئیک وکٹمز” قائم کردیا ہے،عوام اور مخیر حضرات اکائونٹ نمبر G-12166 میں فراخدلانہ عطیات جمع کرائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے برادر ملک میں 7.8 شدت کے زلزلے سے قیامت صغریٰ کا منظر ہے،ترکیہ میں زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کو درپیش مشکلات میں ہمیشہ مخلصانہ اور فراخدلانہ مدد کی ہے،ترکیہ نے 2005 کے زلزلے، 2010 اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں میں مخلصانہ اور فراخدلانہ مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بھی ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور مدد کریں،ترکیہ کے عوام کی مدد ہماری دینی ذمہ داری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350274

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں