مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ایگناسیو ارتضیٰ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ شراکت داری کے خواہش کا اظہار،ہرممکن تعاون کی یقین دھانی اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی بارے وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ایگناسیو ارتضیٰ کی قیادت میں وفد نے یہاں …
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ایگناسیو ارتضیٰ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ایگناسیو ارتضیٰ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ شراکت داری کے خواہش کا اظہار،ہرممکن تعاون کی یقین دھانی
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی بارے وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ایگناسیو ارتضیٰ کی قیادت میں وفد نے یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میںملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان بھی موجود تھے۔ ایگناسیو نے وزیر کو ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ (یو این ڈی پی) کے ایک تہائی سے زائدکے پراجیکٹس ماحول کے بارے میں ہیں اور ہم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں اور ہم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملک امین اسلم نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ کئی دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم نے موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ہم اپنے بڑے بڑے نیشنل پارکس کو عالمی سطح پر سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس سے یقیناً ملک کی پوری ساکھ تبدیل ہو جائے گی۔ وزیراعظم کے موسمیاتی تبدیلی بارے مشیر نے کہا کہ ان کی قیادت ماحولیاتی تحفظ کو بڑی اہمیت دیتی ہے اسی لئے ہم نے خیبر پختونخوا میں ایک ارب پودے لگائے اور اب ہم نے اس پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھا کر 10ارب پودے کر دیا ہے، 2 ستمبر 2018ءکو ہم نے پورے ملک میں پودے لگانے کا دن منایا جس میں پاکستانی عوام اور خصوصاً نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔








