مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر/وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو کلین گرین ماڈل سٹی کے طور پر ڈویلپ کیا جائے گا، اسلام آباد کے سرسبز تشخص کو بحال کرنے کیلئے سخت عملی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ گرین بیلٹوں پر قائم تجاوزات کو مسمار کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر/وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو کلین گرین ماڈل سٹی کے طور پر ڈویلپ کیا جائے گا، اسلام آباد کے سرسبز تشخص کو بحال کرنے کیلئے سخت عملی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ گرین بیلٹوں پر قائم تجاوزات کو مسمار کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یہ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس کے تسلسل میں کیا گیا جس میں وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد شہر میں ماحولیاتی صورتحال پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اسلام آباد شہر کو باقی شہروں کیلئے کلین گرین ماڈل سٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔ مذکورہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو 45 دن میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں وفاقی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر آئی سی ٹی، ڈی جی ای پی اے، ایم سی آئی کے نمائندے اور دیگر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اسلام آباد میں موجود گرین بیلٹس کے تحفظ کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرے گی۔ یہ کمیٹی ختم شدہ گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے بھی اقدامات تجویز کرے گی۔

مزید خبریں