اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دس بلین درخت لگانے کے منصوبے کیلئے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پی سی ون کے مطابق فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور صوبے اپنے ٹائم فریم کے مطابق مقرر وقت میں اپنے درخت …
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اجلاس کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دس بلین درخت لگانے کے منصوبے کیلئے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پی سی ون کے مطابق فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور صوبے اپنے ٹائم فریم کے مطابق مقرر وقت میں اپنے درخت لگانے کے ٹارگٹ کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اگر خیبرپختونخوا فارٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر خواتین اور مقامی افراد کو شامل کرتے ہو ئے نرسریاں بنانے کیلئے متحد ہو کر شجر کاری کو فروغ دیں اور مقامی افراد میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے تو ہم مقرر وقت سے پہلے اپنا ٹارگٹ پورا کرلیں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری فارسٹ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی جانب سے دس بلین درخت سونامی منصوبے پر جاری شجر کاری اور نئے پودوں کی پیداوار ، نئی نرسریوں کے بنائے جانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی نے بتایا کہ وفاقی سطح پر ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو دس بلین درخت سونامی منصوبے تمام صوبوں کشمیر وگلگت بلستان میں جا کر جاری کام کا جائزہ لیتی رہی گی اور تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گی۔ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہر قسم مکمن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ہر ماہ دس بلین درخت سونامی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ منصوبے کے حوالے سے مقامی افراد کے تعاون سے نئے نرسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے لاکھوں افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی جانب سے بتایا گیا کہ 2019 کے آخر تک شجر کاری کے ٹارگٹ کو پورا کیا جائے گا۔







