بیونس آئرس۔4اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹائن نے دوستانہ فٹ بال میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبرکینا فاسو کو باآسانی 0-7 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ شنہوا کے مطابق بیونس آئرس میں کھیلے گئے اس دوستانہ میچ میں ارجنٹائن نے میچ کے پہلے ہاف میں ہی 5 گول داغ کر فتح یقینی بنا لی۔ لاؤتارو مارٹینیز نے 4 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ برکینا فاسو کے …
دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا

مزید خبریں
بیونس آئرس۔4اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹائن نے دوستانہ فٹ بال میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبرکینا فاسو کو باآسانی 0-7 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ شنہوا کے مطابق بیونس آئرس میں کھیلے گئے اس دوستانہ میچ میں ارجنٹائن نے میچ کے پہلے ہاف میں ہی 5 گول داغ کر فتح یقینی بنا لی۔
لاؤتارو مارٹینیز نے 4 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ برکینا فاسو کے مومون ڈیالو کے اون گول نے میزبان ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ اس کے بعد جیانلوکا پریسٹیانی، نیکو پاز اور جولین الواریز نے ہاف ٹائم سے قبل مزید 3 گول سکور کیے۔دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی فرانکو مستانتونو نے 57 ویں منٹ میں چھٹا گول کیا جبکہ جولیانو سمیون نے انجری ٹائم میں ساتواں گول کر کے ٹیم کی فتح مکمل کی۔
اس سے قبل بولیویا کے خلاف 0-4 سے کامیابی کے بعد یہ ارجنٹائن کی مسلسل دوسری بڑی فتح ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم منگل کو بیونس آئرس میں بنین کے خلاف اپنا آخری دوستانہ میچ کھیلے گی، جو کہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط بین الاقوامی کیریئر کے بعد سٹار فٹ بالر لیونل میسی کا اپنے ملک کے لیے آخری میچ ہو گا۔








