مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کا پی آئی اے کے سابق چیئرمین، معروف صنعت کار محمد اعظم سہگل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) کے سابق چیئرمین اور معروف صنعت کار محمد اعظم سہگل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سردار مہتاب احمد خان نے مرحوم کے خاندان کے دیگرافرادکے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور پی آئی اے کی بہتری …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) کے سابق چیئرمین اور معروف صنعت کار محمد اعظم سہگل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سردار مہتاب احمد خان نے مرحوم کے خاندان کے دیگرافرادکے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور پی آئی اے کی بہتری کیلئے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعظم سہگل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور قومی ائیر لائن کی بہتری کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ سردار مہتاب نے مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعاکی ہے۔