مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا چینی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین کی سب سے بڑی انوسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی لی اینڈ فونگ نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ دوسری چینی کمپنی پاکستان میں ٹائر تیار کرکے برآمد کرے گی، حکومت نے بیرون ممالک جانے والے سرمایہ کاروں کے وفود کی فنڈنگ ختم کر دی ہے، سرمایہ کار …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین کی سب سے بڑی انوسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی لی اینڈ فونگ نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ دوسری چینی کمپنی پاکستان میں ٹائر تیار کرکے برآمد کرے گی، حکومت نے بیرون ممالک جانے والے سرمایہ کاروں کے وفود کی فنڈنگ ختم کر دی ہے، سرمایہ کار آئندہ سے اپنے اخراجات پر بیرون ممالک کاروبار کےلئے جائیں گے۔ جمعہ کو یہاں چینی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ چین کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدہ ہو چکا ہے، اس کے دیگر معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں 15 جولائی کو چین کے دورہ پر جاﺅں گا، یہاں چین کے وزیر تجارت کے ساتھ مذکرات ہوں گے۔ اس کے علاوہ تکنیکی مہارات کی فراہمی کےلئے چین کی غیر سرکاری تنظیم چائنا نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل کونسل کا وفد جولائی میں پاکستان آئے گا، کمپنی ٹیکسٹائل کے شعبہ میں فنی مہارات فراہم کرے گی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ بیرون ممالک سرمایہ کاروں کے وفد کو پہلے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مالی معاونت کرتی تھی تاہم اب حکومت نے بیرون ممالک جانے والے سرمایہ کاروں کے وفود کی فنڈنگ ختم کر دی ہے، سرمایہ کار آئندہ سے اپنے اخراجات پر بیرون ممالک کاروبار کےلئے جائیں گے، آخر کار تجارت کا پہیہ چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے چینی کمپنیوں کے ساتھ روابط بڑھانا اور انہیں سہولتوں کی فراہم ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

Leave a Reply