مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی ہنگری کے سفیر اسٹوان سزابو سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے، ہنگری کے ساتھ تجارتی اور معاشی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ہنگری کے سفیر اسٹوان سزابو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے، ہنگری کے ساتھ تجارتی اور معاشی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ہنگری کے سفیر اسٹوان سزابو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ہماری مجموعی جی ڈی پی میں زرعی شعبہ کا حصہ تقریباً 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت سے نہ صرف ہمیں غذائی مصنوعات حاصل ہوتی ہیں بلکہ یہ ہمیں خام مال اور آبادی کے بڑے حصہ کو روزگار فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کراچی میں ہنگری کا نیشنل ٹریڈنگ ہاﺅس قائم کرنے کو سراہا اور پاکستان میں پاک۔ہنگری بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

مزید خبریں