مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں جواب

122

اسلام آباد ۔22نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوانے کے لئے انتظامات کئے گئے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوںمشنز میں تعینات افسران کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کا حال دریافت کرنے کے لئے دورے کئے جاتے ہیں۔ ریاض کے مغربی اور شمالی صوبوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 1021 ہے۔ سفارتخانے کی کمیٹیوں نے ان علاقوں کے دورے کئے ہیں اور 8421 پاکستانیوں کو 2015ءمیں ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کی ہیں۔ 2016ءمیں 8525 پاکستانیوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کئے گئے۔