بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک ڈیسک ڈایکٹر محمد فیصل نے منگل کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 21نومبر کو ایل او سی جندروٹ ،نکیال،کیر یلہ اور برو سیکٹرز پر بلال اشتعال سیز فائر کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر کے نتیجے میں چار بیگناہ شہری شہید اور دس زخمی ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے 14نومبر کو بھارتی آبدوز کی جانب سے پاکستانی سمندری اقتصادی حدود خلاف ورزی کی بھی شدید مذمت کی۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور تحقیقات سے آگاہ کرے اور بھارتی فورسز وحکام کو سیز فائر اور بین الاقوامی سرحدوں کے احترام کا پابند بنائے ۔