مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانیز بیرون ممالک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے مشیر خزانہ کو ٹیکس سے …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانیز بیرون ممالک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے مشیر خزانہ کو ٹیکس سے متعلق مختلف معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے اور وہ بیرون ممالک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹیکس سے متعلق معاملات ایف بی آر کے ساتھ اٹھائیں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں