اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے جمعرات کویہاں ایف بی آرکے ہیڈکوارٹرزمیں وی آن کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرسرگی ہیریرو نے جازکے سی ای اوعامرابراہیم کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پرجاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افئیرز سیدفخراحمد بھی موجودتھے۔ وی آن کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرسرگی ہیریرو نے گرمجوشی سے مہمان نوازی کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے وزیراعظم کے مشیرکودنیابھرمیں اپنی کمپنی کی سرگرمیوں اورمستقبل میں تجارتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم کے مشیرنے سرگی ہیریرو کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وبا کے عرصہ میں ٹیلی مواصلات کی صنعت نے معلومات اورڈیٹا تک رسائی میں کلیدی کرداراداکیاہے جوخوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی مواصلات کی خدمات کی وجہ سے حکومت کو معاشرے کے مستحق شہریوں تک فنڈز کی فراہمی میں سہولت ملی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے مشیر سے ٹیکسیشن سے متعلق بعض امورپرگفتگو کی اوران میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے عدالت میں موجود امورکوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی بھی درخواست کی۔ وزیراعظم کے مشیرنے کمپنی کو ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔