اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی مالیاتی فنڈ کے جی 7 ممالک سے متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک نے ملاقات حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران کی۔ جی 7 ممالک میں امریکہ، برطانیہ، …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی عالمی مالیاتی فنڈ کے جی 7 ممالک سے متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی مالیاتی فنڈ کے جی 7 ممالک سے متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک نے ملاقات حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران کی۔ جی 7 ممالک میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، اٹلی، جاپان اور جرمنی کے علاوہ چین، روس اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والے اصلاحاتی عمل اور اس پر کامیابی سے عملدرآمد کے مضبوط حکومتی عزم سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف بورڈ ممبران کی جانب سے حکومت پاکستان کے معیشت کی بحالی اور استحکام کے عزم کو سراہا گیا۔ انہوں نے حالیہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور معاشرہ کے محروم طبقات کیلئے خصوصی سیفٹی پروگرامز پر حکومتی توجہ مرکوز کئے جانے کو سراہا۔








