اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈارنے ملاقات کی ،جس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے مشیر خزانہ کو پروگرام کے مختلف پہلو پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت اب تک تقریباً …
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈارنے ملاقات کی ،جس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے مشیر خزانہ کو پروگرام کے مختلف پہلو پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت اب تک تقریباً 8 ارب روپے مالیت کے قرضے منظور ہوچکے ہیں، پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے اسٹیٹ بنک کی طرف سے تمام بنکوں کو مراسلہ بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی وزیراعظم جوان پروگرام کے ساتھ مل کر مائیکرو فنانس سکیم میں اشتراک کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے مالی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک آف پاکستان کو 5000 سے زائد منظور شدہ قرضوں کی جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ باہمی اشتراک کیمعاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چھوٹے قرضے دینے کیلئے مزید مالی وسائل دستیاب ہوں گے۔








