مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصرخان جنجوعہ سے یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل میخائل کستاراکوس کی ملاقات

91
APP59-09 ISLAMABAD: February 09 - National Security Adviser, Lt. General (Retd) Nasser Khan Janjua in a meeting with General Mikhail Kostarakos, Chairman European Union Military Committee at Prime Minister’s Office. APP

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپین یونین کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اور مخلتف شعبوں میں تعاون کے زریعے مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل میخائل کستاراکوس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت مشترکہ چیلنجوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے جمہوریت،گورننس،امن و امان اور علاقائی ممالک کی اقتصادی بہتری میں یورپین یونین کے کردار کو سراہا۔جنرل میخائل کستاراکوس نے دنیا بلاخصوص خطے میں امن استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعتراف کیا اور دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف پاکستان کی کوششوں و مسلح افواج کے عزم کو سراہا۔