مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے زخم عالمی برادری کے دہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ وہ منگل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔قومی سلامتی کے مشیر …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے زخم عالمی برادری کے دہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ وہ منگل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند سے لے کر اب تک شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے مفادات انسانی حقوق کو پس پشت ڈال رہے ہیں، بھارت انسانی حقوق پرجواب کے بجائے شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ مودی سرکار نہ بات سننے کو تیار ہے اور نہ ہی مذاکرات کرنے کو۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کا حل دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کی کنجی بن سکتا ہے۔

مزید خبریں