مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اپنے آبائی حلقے تحصیل حضرو، ضلع اٹک کا دورہ

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ہفتہ کو اپنے آبائی حلقے تحصیل حضرو، ضلع اٹک کا دورہ کیا علاقہ معززین، پارٹی عہدیداران اور اہلیان حضرو نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ملک امین اسلم نے گورنمنٹ ہائی سکول ھارون اور بنیادی مرکز صحت حضرو میں پودے لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول ہارون میں تقریب سے …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ہفتہ کو اپنے آبائی حلقے تحصیل حضرو، ضلع اٹک کا دورہ کیا علاقہ معززین، پارٹی عہدیداران اور اہلیان حضرو نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ملک امین اسلم نے گورنمنٹ ہائی سکول ھارون اور بنیادی مرکز صحت حضرو میں پودے لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول ہارون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری، آلودگی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں ہم نے دس ارب درخت اگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم دو ستمبر کو ملک بھر میں "پلانٹ فار پاکستان” شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے 2 ستمبر کو اس مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ ملک بھر میں 190 کلیکشن پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں جہاں سے پودے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اپنے حلقے میں انتقال کر جانے والے مرحومین کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتح خوانی کی۔