مصالحہ جات کی درآمدات میں اکتوبر کے دوران 12.57 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) اکتوبر 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں 12.57 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات کا حجم 12.36 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2017ءکے دوران 10.98 ملین ڈالر کے مصالحہ جات درآمد کئے گئے تھے۔ اس طرح اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 1.38 ملین ڈالر یعنی 12.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔