24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںمصباح کھر کی سری لنکا کے ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر...

مصباح کھر کی سری لنکا کے ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات، آئی ایس سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کی سفیرو چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) فریڈ سینوی رتھنے اور ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن سے سری لنکن ہائی کمیشن اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد ہائی کمشنر کو پاکستان میں ہونے والی آئی ایس سی کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دینا اور سری لنکن پارلیمانی رہنمائوں کو باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت دینا تھا۔ یہ کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی اور خطے کے پارلیمنٹرینز کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر خیالات کے تبادلے اور تعاون کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔مصباح کھر نے کانفرنس کے مقاصد اجاگر کرتے ہوئے اس کے ذریعے کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی شراکت داروں کے درمیان تعمیری مکالمے کے قیام پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب مشترکہ چیلنجز کے حل اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی طور پر مضبوط تعلقات کو سراہا اور دو طرفہ روابط کے فروغ پر زور دیا ۔ انہوں نے آئی ایس سی کانفرنس کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور اس پلیٹ فارم کو پاکستان-سری لنکا تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا بروقت موقع قرار دیا۔فریقین نے سفارتی اور سکیورٹی شعبوں میں مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہائی کمشنر نے بریفنگ اور دعوت نامہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ سری لنکا اس طرح کے تزویراتی مکالموں میں بھرپور شرکت کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں