مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی ملاقات

قاہرہ۔6جون (اے پی پی):مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اور الخدمت کی طرف سے غزہ کیلئے جاری انسانی بنیادوں کی امدادی سرگرمیوں بالخصوص مصر میں فلسطینی عوام کیلئے کی جانے والی مویشیوں کی قربانی سے متعلق آگاہ کیا۔ مصر میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفیر عامر شوکت سے ملاقات …

قاہرہ۔6جون (اے پی پی):مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت سے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اور الخدمت کی طرف سے غزہ کیلئے جاری انسانی بنیادوں کی امدادی سرگرمیوں بالخصوص مصر میں فلسطینی عوام کیلئے کی جانے والی مویشیوں کی قربانی سے متعلق آگاہ کیا۔

مصر میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفیر عامر شوکت سے ملاقات کے دوران الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے غزہ کے مسلمانوں کیلئے الخدمت فائونڈیش کی جاری ریلیف کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مصر میں غزہ کے مسلمانوں کیلئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر عامر شوکت نے الخدمت فائونڈیشن اور ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی کوششوں کی تعریف کی اور انسانیت کے اس عظیم مقصد کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایکس پوسٹ میں اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔