قاہرہ۔2اکتوبر (اے پی پی):مصر کےشمال مشرقی شہر اسماعیلیہ میں پولیس کمپلیکس میں آتشزدگی سے کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح شہر کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی کثیر منزلہ عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے د یکھے گئے ہیں اور عمارت کے بعض حصے منہدم ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملہ نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔