صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ مضبوط اداروں کی تشکیل کے لیے باصلاحیت، پیشہ ور اور باعزم سول افسران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (این آئی پی اے) کوئٹہ میں 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
مضبوط اداروں کیلئے باصلاحیت اور باعزم سول افسران ناگزیر ہیں، میر ظہور احمد بلیدی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ مضبوط اداروں کی تشکیل کے لیے باصلاحیت، پیشہ ور اور باعزم سول افسران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (این آئی پی اے) کوئٹہ میں 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس جیسے تربیتی پروگرام سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، گورننس کے نظام کو موثر بنانے اور عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت یافتہ افسران ہی بہتر طرز حکمرانی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، ادارہ جاتی استحکام اور عوامی مسائل کے موثر حل کے لیے سول سروس میں پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی حاصل کردہ مہارتوں اور تجربات کو عوامی خدمت، بہتر گورننس اور صوبے کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے۔








