گلگت بلتستان کےعام انتخابات 2026 کے پرامن انعقاد اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں تعینات پولیس کے جوانوں نے اینٹی رائٹ فورس (انسدادِ ہنگامہ آرائی فورس) کی خصوصی مشقوں کا انعقاد کیا
عام انتخابات 2026: پرامن انعقاد کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی خصوصی مشقیں، سکیورٹی اداروں کی مشترکہ شرکت
گلگت۔ 05 جون (اے پی پی):گلگت بلتستان کےعام انتخابات 2026 کے پرامن انعقاد اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں تعینات پولیس کے جوانوں نے اینٹی رائٹ فورس (انسدادِ ہنگامہ آرائی فورس) کی خصوصی مشقوں کا انعقاد کیا۔
مشقوں کا مقصد انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور جوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کرنا تھا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان پولیس ،گلگت بلتستان سکاؤٹس، فیڈرل کانسٹیبلری اور پنجاب پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔









