چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر بیان میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، قربانی اور عزمِ پاکستان کی علامت …
مضبوط اور محفوظ پاکستان ہی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

مزید خبریں
لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر بیان میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، قربانی اور عزمِ پاکستان کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں اور غازیوں کی بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یومِ دفاع ہمیں اتحاد، یکجہتی اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا پیغام دیتا ہے، پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے افواجِ پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور محفوظ پاکستان ہی ہمارے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔







