نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنی اولین سہولت کے مطابق مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر باہمی رابطے اور شمولیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔








