یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا،علمائے کرام نے شہدائے وطن کے درجات کی سربلندی کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا،علمائے کرام نے شہدائے وطن کے درجات کی سربلندی کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ شہدائے وطن کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،وطن عزیز کے دفاع اور امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،قوم اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور وطن کی سلامتی و استحکام کے لیے متحد رہے گی۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر مظفرآباد میں یادگارِ شہدا پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے مظفرآباد میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی ،وزیراعظم افتخار گیلانی نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر ملتان میں بھی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملتان میں تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نےیادگار شہدا پرسلامی پیش کی ،یومِ دفاع و شہداء کے موقع پرکمانڈرسدرن کمانڈ نے یادگارِشہداء پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی ۔تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ،جوانوں اوردیگر حکام نے بھرپورشرکت کی ۔

تقریب میں شہدا کی لازوال قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِیکجہتی کیا گیا۔ اسی طرح یومِ دفاع و شہداء کے موقع پرراولپنڈی میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ راولپنڈی میں تقریب کے دوران اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ، جوانوں اوردیگرحکام کی بھرپورشرکت کی۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نےیادگارشہدا پرسلامی پیش کی اورپھول رکھے۔ تقریب کے دوران ملکی دفاع کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دینے والے شہدا کوزبردست اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر گوجرانولہ نشانِ منزل میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ، جوانوں اوردیگرحکام کی بھرپورشرکت کی۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نےیادگارشہدا پرسلامی پیش کی اورپھول رکھے۔ تقریب کے دوران ملکی دفاع کےلئے جانوں کی عظیم قربانی دینے والے شہدا کوزبردست اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یوم دفاع و شہدا کے موقع پرمزاراقبال پرپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان رینجرز(پنجاب) کے چاق وچوبند دستے نے مزاراقبال پرسلامی پیش کی ۔کورکمانڈرلاہورنے مزاراقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی،خوشحالی اورشہدائے وطن کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔ پشاورمیں بھی یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پُروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ،جوانوں اوردیگرحکام نے بھرپورشرکت کی۔

یوم دفاع وشہدا کی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارشہدا پرسلامی پیش کی ۔پشاورمیں اعلیٰ فوجی افسران نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اورشہداء کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔یومِ دفاع وشہدا کے موقع پر بہاولپورمیں یادگارِشہدا پُرپروقارتقریب کاانعقاد کیا گیا۔ بہاولپورمیں یادگارشہدا پرپاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔اعلیٰ فوجی افسران نے یادگارِشہدا پرپھول رکھے اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔بہاولپورمیں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ اورجوانوں سمیت شہریوں نے بھی بھرپورشرکت کی۔