مضبوط سیاسی عزم، سرمایہ کاروں کیلئے سازگار اصلاحات اور معدنی وسائل کے وافر ذخائر، پاکستان عالمی شراکت داروں کیلئے نئے اور امید افزاء مواقع فراہم کر رہا ہے، وفاقی وزیر علی پرویز ملک

سڈنی ۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مضبوط سیاسی عزم، سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اصلاحات اور معدنی وسائل کے وافر ذخائر کی بدولت پاکستان عالمی شراکت داروں کے لیے نئے اور امید افزاء مواقع فراہم کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوسڈنی میں منعقدہ انٹرنیشنل مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس (آئی ایم اے آر سی) 2025 میں پاکستان کی …

سڈنی ۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مضبوط سیاسی عزم، سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اصلاحات اور معدنی وسائل کے وافر ذخائر کی بدولت پاکستان عالمی شراکت داروں کے لیے نئے اور امید افزاء مواقع فراہم کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوسڈنی میں منعقدہ انٹرنیشنل مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس (آئی ایم اے آر سی) 2025 میں پاکستان کی توانائی کی منتقلی اور اہم معدنیات کی ترقی عالمی شراکت داری کے نئے مواقع کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پاکستان کے کثیر تعداد میں اہداف، پرکشش سرمایہ کاری مراعات اور اہم معدنیات کے وسیع ذخائر کو ترقی و باہمی مفاد کے لیے کلیدی شعبے قرار دیا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت اور کم کاربن و ماحولیاتی طور پر پائیدار مستقبل کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ایک واضح وژن پیش کیا اور کہا کہ ملک کے قدرتی وسائل کو ذمہ دارانہ طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔ یہ نقطہ نظر پاکستان کو نہ صرف وسائل سے مالا مال بلکہ اسے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جدوجہد میں ایک دور اندیش شراکت دار کے طور پر بھی نمایاں کرتا ہے۔علی پرویز ملک نے عالمی سطح پر موجود عدم مساوات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی منتقلی ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ یہ تبدیلی ملک کی ماحولیاتی موافقت، پانی اور خوراک کے تحفظ اور طویل المدتی معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے بین الاقوامی تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط سیاسی عزم

سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اصلاحات اور معدنی وسائل کی فراوانی کے ساتھ پاکستان عالمی شراکت داروں کے لیے نئے اور امید افزاء مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پاکستان کے بلند اہداف، پرکشش سرمایہ کاری مراعات اور اہم معدنیات کے وسیع ذخائر کو ترقی و باہمی مفاد کے لیے کلیدی شعبے قرار دیا۔کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ویسٹرن آسٹریلیا کی حکومت کے ڈائریکٹر جنرل (معدنیات) سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے وفاقی وزیر کو آسٹریلوی معیشت میں معدنیات کے شعبے کے کردار سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

مزید خبریں