- Advertisement -
مظاہرین بغداد میں احتجاج کرنے سے اجتناب کریں،عراقی وزیراعظم
بغداد ۔ 27 مئی (اے پی پی) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ہر جمعہ کو بغداد میں کرپشن کے انسداد کے لیے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں سے گریز کریں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی توجہ فلوجہ شہر کی بازیابی پر مرکوزکی ہوئی ہے اس لئے مظاہروں سے گریز کیا جائے ۔مذہبی لیڈر مقتدیٰ الصدر عراقی حکومت میں کرپشن کے انسداد کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے ہر جمعہ کو مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراقی فوج نے فلوجہ شہر پر قابض عسکریت پسند تنظیم داعش کو پسپا کرنے کا بڑا فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6535
- Advertisement -