مظفرگڑھ،دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

54
Nowshera Varkan

مظفرگڑھ۔ 07 فروری (اے پی پی):مظفرگڑھ میں دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملتان روڈ پر سنکی بند کے قریب دو تیزرفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے،جس کے نتیجے میں گاگرا سولنگ مظفرگڑھ کا رہائشی 60 سالہ محمد صادق ولد احمد بخش موقع پر جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دونوں موٹرسائیکلوں کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔