مظفرگڑھ،سپروائزر زرعی انجنیئرنگ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

114
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):سپروائزر زرعی انجنیئرنگ لیہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارہوگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن لیہ عبدالمجید خان مستوئی نےسپروائزر زرعی انجینئرنگ لیہ بابر علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چک نمبر 280 ٹی ڈی اے کے رہائشیشہری سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کرپٹ سپر وائزر نے بلڈوزر بک کرنے کے لئے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ملزم سپر وائزر بابر علی کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔