مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں میاں بیوی کے جھگڑے میں مداخلت پر ہمسایہ قتل ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں پتی سلطان محمود شرقی میں طارق نامی شوہر اپنے گھر میں بیوی سے جھگڑے کے دوران مار پیٹ کررہا تھا،
بیوی سمیرا کے رونے پر ہمسائے عرفان نے اسے چھڑانے کی کوشش کی،جس پر شوہر طارق نے مداخلت کرنے پر فائرنگ کرکے ہمسائے عرفان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔
پولیس تھانہ سنانواں ملزم کے خلاف تھانہ سنانواں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔