مظفرگڑھ،نامعلوم لوگوں نے 5 سالہ بچے کو شدید زخمی کرکے ویرانے میں پھینک دیا

98
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

مظفرگڑھ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں نامعلوم لوگوں نے ایک 5 سالہ بچے کو شدید زخمی کرکے ویرانے میں پھینک دیا۔مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے قریبی علاقے پٹھان چوک چک نمبر 136 کے رہائشی 5 سالہ عدنان ولد عابد کو نامعلوم افراد نے شدید زخمی کرکے ویرانے میں پھینک دیا ۔

اطلاع ملنے پو کنٹرول روم نے ریسکیو ٹیم کو روانہ کروادیا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے، بچے کو زخمی کرنے کی وجوہات کا تا حال پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔