مظفرگڑھ۔ 05 مارچ (اے پی پی):لیہ میں گرڈ اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا۔ گرڈ اسٹیشن کے قریب ایک تیزرفتار موٹر سائیکل کھڑے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرایا،حادثے میں چک نمبر 164 ٹی ڈی اے کے رہائشی ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔زخمی 30 سالہ قیصر عبّاس اور مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ریسکیو 1122 ٹیم نے لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔