مظفرگڑھ،پرانی دشمنی کی بنا ءپر کمسن بچے کو قتل کردیاگیا

102

مظفرگڑھ۔ 20 فروری (اے پی پی):مظفرگڑھ میں پرانی دشمنی کی بنا ءپر کمسن بچے کو قتل کردیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ احسان پور میں پرانی دشمنی کی بنا ءپر کمسن بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بولے اور پولی برادری میں درخت کے ساتھ گائے باندھنے کے تنازعہ سے شروع ہونے والی پرانی دشمنی کے نتیجے میں دونوں طرف سے اب تک 9 افراد اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

اسی پرانی دشمنی کی وجہ سے بولے برادری کے افراد پولی برادری کے قصاب عباس کے کمسن 12 سالہ بیٹے نادر عباس کو گورنمنٹ ہائی اسکول احسان پور کے نزدیک قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے موقع پر پہنچ کر مقتول بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔