مظفرگڑھ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں سینکڑوں لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا

205
Fake milk
Fake milk

مظفرگڑھ۔ 21 جون (اے پی پی):ملاوٹی دودھ کی روک تھام کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ شہر کی ناکہ بندی کرکے 16 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا اور گاڑیوں میں موجود ہزاروں لٹر دودھ کے سیمپل لئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق 1200 لیٹر دودھ ملاوٹ زدہ اور مضر صحت ثابت ہوا، دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں چکنائی اور قدرتی غذایت بھی کم تھی ۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے 1200 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا اور گاڑی مالکان کو 15 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ دودھ ایک بنیادی غذاہے جس میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔