مظفرگڑھ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ، مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ہو گیا۔پولیس زرائع کے مطابق تھانہ سٹی لیہ پولیس نے 5 مرلہ اسکیم میں چوری میں ملوث 2 ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی لیہ عبدالرئوف زخمی ہو گیاجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت گل حسن شاہ اور وقاص عرف کاشی کے نام سے ہوئی ہے۔لیہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔