مظفرگڑھ ،سرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پر اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا،پولیس زرائع

69
Punjab Police
Punjab Police

مظفرگڑھ۔ 11 فروری (اے پی پی):سرکاری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پر ڈاکو نے اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا ۔ قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے بیٹ لومڑ میں ڈکیت کاشی گاڈی نے سرکاری جنگل سے چوری لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پر فائرکر کے اپنے رشتہ دار افضل گاڈی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔