مظفرگڑھ۔ 02 مئی (اے پی پی):لیہ کے تھانہ فتح پور کی حدود میں پستول سے کھیلتے ہوئے 7 سالہ بچے سے گولی چل جانے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 247 ٹی ڈی اے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پستول سے کھیلتے ہوئے 7 سالہ فیضان سے گولی چلنے سے 5 سالہ زریاب جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پستول سے اچانک چلنے والی گولی 5 سالہ زریاب کے گلے اور منہ میں لگی ہے۔پولیس تھانہ فتح پور نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔بچے کی اچانک موت پر ننھے زریاب کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔
ریسکیو 1122 ٹیم اور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔